Saturday, May 11, 2024

سندھ میں مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کرنیکا فیصلہ

سندھ میں مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کرنیکا فیصلہ
August 24, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ اپیکس کمیٹی نے صوبے میں مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ تعلیم مدارس کو رجسٹرڈ کرے گا۔ سندھ میں بڑوں کی اہم بیٹھک!، وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت کئی ماہ بعد اپیکس کمیٹی کااجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء، کورکمانڈرکراچی، ڈی جی رینجرز، چیف سیکرٹری سندھ آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم صوبے میں موجود مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرکرئے گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مدارس کا مفت تعلیم دینے میں اہم کردار ہے۔ سیکرٹری قانون نے اسڑیٹ کرائم پر قانون سازی کےحوالےسے بریفنگ دی۔ وزیراعلی سندھ نےکہاکہ صرف قانون بنانا ہی کافی نہیں،ان پرعملدآمد بھی ضروری ہے۔ ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں جس سے ملزمان کوسخت سزاملے۔ کراچی میں آنے جانےوالی ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت پرنظر رکھنے کے لئے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے ہدایت دی کہ سیف سیٹی  اتھارٹی کی  قانون سازی مکمل کی جائے۔ انہوں نے سی پیک پروجیکٹس کے اسٹاف کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بارشوں کے بعد شہر کی سڑکوں کا سروے کیا جائے گا، جو سڑکیں بارشوں سے خراب ہوئی ہیں اُن کی مرمت کی جائے گی۔