Friday, April 19, 2024

سندھ میں مارکیٹس کھولنے کیلئے الگ الگ اوقات اور دن مختص کرنے پر غور شروع

سندھ میں مارکیٹس کھولنے کیلئے الگ الگ اوقات اور دن مختص کرنے پر غور شروع
May 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں مارکیٹس کھولنے کیلئے الگ الگ اوقات اور دن مختص کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے سفارشات اور تجاویز تیار کر لیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی نے کاروبار سے متعلق سفارشات وتجاویز تیار کی ہیں۔ آئندہ چند روز میں کاروباری سرگرمیوں کی محدود بحالی سے متعلق فیصلوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تاجر تنظیمیں ایس او پی کے تحت شرائط پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔ ایس او پی کے مطابق کورونا پازیٹو رپورٹ ہونے پر ذمہ داری دکاندار کی ہوگی ۔ کاروباری سرگرمیوں کو شروع کیا گیا تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی کھولنا ہو گی۔