Friday, April 26, 2024

سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت، نماز تراویح اور جمعہ میں صرف مساجد کا عملہ شریک ہوگا

سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت، نماز تراویح اور جمعہ میں صرف مساجد کا عملہ شریک ہوگا
April 25, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا کے باعث سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا، نماز تراویح اور جمعہ میں صرف مساجد کا عملہ شریک ہوگا، صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعلیٰ سندھ نے اپیل کی ہے کہ شہری گھر پر ہی نماز تراویح اور جمعہ ادا کریں۔ رمضان المبارک میں نماز تراویح اور جمعہ کے بڑے اجتماعات سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے پر سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہری تراویح اور جمعہ گھر پرادا کریں۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا سندھ بالخصوص کراچی کے حالات کے پیش نظر عوام الناس نماز تراویح گھروں میں ادا کریں۔ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا رمضان المبارک میں قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے اس لئے احتیاط کرنا ہوگی، شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاون ہوگا، پیر سے جمعرات صبح نو سے تین بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح آٹھ سے شام 5 بجے تک کھلیں گی، ماہ صیام کے دوران لاک ڈاؤن شام پانچ بجے کے بعد ہوگا، سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا، ادھرسندھ کی مساجد میں نماز تراویح کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، مساجد میں صرف تین سے پانچ افراد نماز تراویح ادا کرسکیں گے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے نوٹیفکیشن جارری کرے گا جس میں وقت بتایا جائے گا،  رمضان المبارک میں شام 5 بجے کے بعد لاک ڈائون ہوگا۔