Friday, April 26, 2024

سندھ میں لاک ڈاؤن سے متاثرین میں راشن تقسیم نہ ہو سکا

سندھ میں لاک ڈاؤن سے متاثرین میں راشن تقسیم نہ ہو سکا
April 1, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں لاک ڈاون سےمتاثرہ ضرورت مندوں میں راشن تقسیم نہ ہوسکا،وفاقی حکومت کےزیر انتظام اداروں نےسیلولر کمپنیز کو سندھ حکومت کےساتھ ڈیٹا شیئر کرنے سےروک دیا جبکہ سندھ کے وزیر امتیاز شیخ کاکہناہےکہ جیسے ہی مروجہ طریقہ کار اور تصدیقی معلومات مل جائینگی رقم کا اجرا شروع کردینگے۔

کورونا وائرس کےپھیلاو کو روکنےکےلئےلاک ڈاون کا دسواں دن ہے ، سندھ میں مستحق خاندانوں کو نہ راشن ملا اور نہ امدادی رقم ، وفاقی اورسندھ حکومت آمنے سامنےدکھائی دےرہی  ہیں ، وفاقی حکومت کےزیر انتظام اداروں  نےڈیٹااوربنیادی معلومات دینے سےانکارکردیا ، ذرائع کےمطابق سیلولر کمپنیز کو سندھ حکومت کےساتھ ڈیٹا شیئر کرنے سےروک دیاگیا۔

سندھ حکومت کو مستحق خاندانوں کی مدد کےلیےتاحال مخصوص نمبر جاری نہیں ہوسکے ،سندھ حکومت نےمعلومات کےلئےوفاقی وزارت داخلہ اورخزانہ کو 29مارچ کو خط لکھا تھا ، مستحق افراد کی نشاندہی کےلیےبینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی تاحال سندھ حکومت کو نہیں مل سکیں۔

سندھ حکومت نےوفاقی سیکریٹری خزانہ ،گورنر اسٹیٹ بینک اورچیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین سےبھی رابطےکئے ، سندھ حکومت نےمستحق افراد کی نشاندہی کےلیےدرکار معلومات مانگیں تھیں۔

سندھ کےوزیرامتیاز شیخ کہتےہیں،بنیادی معلومات وفاقی اداروں کے پاس ہے ، اگر تصدیقی ڈیٹا نہیں دیاجائےگا توکیسے لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں ، کہاکہ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے مستحق خاندانوں کےلیےفنڈز کی منظوری دیدی ہے ، جیسے ہی مروجہ طریقہ کار اور تصدیقی معلومات مل جائینگی رقم کا اجرا شروع کردینگے۔