Friday, April 26, 2024

سندھ میں قوم پرست جماعتوں اور پیپلز پارٹی مخالف دھڑوں کا اجلاس

سندھ میں قوم پرست جماعتوں اور پیپلز پارٹی مخالف دھڑوں کا اجلاس
December 20, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ میں اپوزیشن‘ قوم پرست جماعتوں اور پیپلز پارٹی مخالف دھڑوں کا اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کےخلاف گرینڈ الائنس کی تشکیل کا فیصلہ کیاگیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ڈاکٹرعاصم حسین کو بچانے کے لیے رینجرز کے اختیارات محدود کرنا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کا وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا جس میں گرینڈ الائنس کی تشکیل کا فیصلہ ہوا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیسہ ، پولیس اور ڈاکوو¿ں کے بل بوتے پر حکومت کررہی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا پی پی ڈاکٹر عاصم کو بچانا چاہتی ہے۔ ذوالفقار مرزا بولے کہ سندھ میں گنے کے آبادگاروں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ رہنماوں نے گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلئے کمیٹی بنادی۔ نو جنوری کو اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو حتمی شکل دی جائیگی۔