Thursday, April 25, 2024

سندھ میں صنعتوں کےلئے بھی گیس کم پڑ گئی

سندھ میں صنعتوں کےلئے بھی گیس کم پڑ گئی
December 12, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں صنعتوں کےلئے بھی گیس کم پڑ گئی،صنعتوں کا پہیہ رکنے سے پیداواری عمل متاثر ہورہاہے اور ہزاروں مزدوروں کے بےروزگارہونے کا بھی خدشہ ہے ۔  بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری نےصنعتوں کوفوری گیس سپلائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ سندھ میں گیس کے بحران سے صنعتکار بھی پریشان ہو گئے ،  بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈرز اینڈ انڈسڑی  نے صنعتوں کو گیس بندش کی شدیدمزمت کی ہے اور کہا کہ گیس کی فراہمی بند ہونے سے صنعتوں کو پہیہ ر کنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،  گیس کی فراہمی بحال نہیں کی گئی تو پیداواری عمل شدید متاثرہوگا۔ ایسوسی ایشن کے صدرحسین آغا کا کہناہےکہ گیس کی  بندش سے اقتصادی سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی۔  ، صنعتی پہیہ رکنے سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہوجائیں گے جس سے حکومت کو ریونیو کی مد میں ملنے والے اربوں روپے بھی نہیں مل سکیں گے۔ ان کاکہناتھاکہ ایس ایس جی سی نے موسم سرما میں صنعتوں کوگیس کی فراہمی سے متعلق منصوبہ بندی  کرتی تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نےصنعتوں کوفوری گیس سپلائی کرنے کی اپیل کی ہے۔