Friday, April 26, 2024

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو آج سے 10 روز کیلئے گیس کی فراہمی بند

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو آج سے 10 روز کیلئے گیس کی فراہمی بند
October 16, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں گیس بحران کے سبب صوبہ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج سے دس روز کے لیے گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔

سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے بند کردیئے گئے، عوام کو مشکلات کا سامنا، سوئی سدرن حکام کے مطابق گیس کی فراہمی 25 اکتوبر رات 8 بجے تک بند کی گئی۔

ملک میں بجلی بھی مزید ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، فی یونٹ اوسط قیمت 17 روپے 83 پیسے ہوگئی۔ ادھر دوسری جانب ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔