Saturday, April 20, 2024

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ بند، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے شہری خوار

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ بند، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے شہری خوار
December 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں 6  دن بند رہنے والے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی دوبارہ روک دی گئی ، صوبے کے فلنگ اسٹیشنز کو منگل کی صبح  8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی ۔ کراچی میں گیس بندش کا بحران  پھر شدت اختیار کر گیا،  گزشتہ ہفتے 6 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہے  ، سڑکوں سے بسیں غائب ہونے کے باعث دفاتر اور کام پر جانے والے افراد رُلتے رہے ۔ شہر قائد کے اسٹیشنز ایک بار پھر گیس کی فراہمی بند کر دی گئی  اور منگل کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے  ۔ رکشہ ڈرائیوروں کو بھی روزگار کی فکر ستانے لگی ، 36 گھنٹے بعد دوبارہ گیس فراہمی بند ہونے سے شہری بھی پریشان ہوگئے  ۔ ترجمان سوئی سدرن کہتے ہیں گیس پریشر میں بہتری آگئی ہے  ، اب صرف شیڈول کے مطابق ہی گیس بند ہوگی ۔