Thursday, April 18, 2024

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 10 بجے سے 8 گھنٹے کے لئے کھولنے کا فیصلہ

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 10 بجے سے 8 گھنٹے کے لئے کھولنے کا فیصلہ
January 1, 2020
 کراچی (92 نیوز) ایس ایس جی سی کے سسٹم میں معمولی بہتری آ گئی۔ سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 10 بجے سے 8 گھنٹے کے لئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس سسٹم میں معمولی بہتری آنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 10 بجے سے کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ صارفین کو جمعرات کی رات 10 بجے صبح 6 بجے تک سی این جی دستیاب ہو گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی۔ ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق سردی کی شدت کے سبب گیس کے لو پریشر کا سامنا ہے۔ پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔