Saturday, May 4, 2024

سندھ میں سی این جی اسٹیشن مقررہ وقت سے پہلے ہی بند ہو گئے

سندھ میں سی این جی اسٹیشن مقررہ وقت سے پہلے ہی بند ہو گئے
January 18, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر وقت سے پہلے بند کر دیے گئے۔ سی این جی اسٹیشن آج صبح آٹھ بجے بند ہونے تھے لیکن گیس پریشر میں کمی کا کہہ کر گذشتہ شب آٹھ بجے ہی بند کردیے گے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں سے بسیں غائب ہونے کے باعث دفاتر اور کام پر جانے والے افراد رُلتے رہے ۔ سی این جی کی بندش سے رکشہ ڈرائیور بھی پریشان نظر آتے ہیں۔ رکشہ ڈرائیورکا کہنا ہے گیس کی غیر علانیہ لوڈشیدنگ کی وجہ سے روزی کمانا مشکل ہو جاتا ہے۔ آج صبح آٹھ بجے سے کل صبح آٹھ بجے تک ہفتہ وار بندش شروع ہو گئی ہے۔ اب سندھ میں سی این جی اسٹیشن ہفتے کی صبح آٹھ بجے کے بعد کھلیں گے۔ دوسری برف گیس پریشر کے باعث مشکلات سے گھریلو صارفین بھی محفوظ نہیں ۔ صبح اور شام کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی کے باعث کھانا بنانا تقریباً نہ ممکن ہو چکا ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری، کھارادر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی اور لانڈھی سمیت کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے ۔ خواتین کا کہنا ہے گیس کا بل ہر مہینے پابندی کے ساتھ بھیج دیا جاتا ہے، لیکن گیس فراہمی کیلئے کوئی پابندی نہیں۔