Sunday, May 12, 2024

سندھ میں سم بندش کی تجویز کام کر گئی ، ویکسی نیشن سنٹرز پر شہریوں کا رش

سندھ میں سم بندش کی تجویز کام کر گئی ، ویکسی نیشن سنٹرز پر شہریوں کا رش
July 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں سم بندش کی تجویز کام کر گئی۔ ویکسی نیشن سنٹرز پر شہریوں کا رش لگ گیا۔

روزانہ ہزاروں کی تعداد میں شہری قطاروں میں لگ کر ویکسین لگوانے لگے۔ ترجمان سندھ حکومت  مرتضی وہاب کا کہنا ہے شہریوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین لگوا رہی ہے،

اندازہ کریں غیر اہم موبائل فون سم کی شہریوں کیلئے کتنی اہمیت ہے۔ اگر ہم سب مستقل طور پر ماسک کا لازمی استعمال بھی کریں تو سودمند ہو گا ۔