Saturday, May 11, 2024

سندھ میں سرکار نے ہاؤسنگ منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا

سندھ میں سرکار نے ہاؤسنگ منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا
January 2, 2019
کراچی (92 نیوز) جیالوں کی سندھ میں سرکار نے بھی ہاؤسنگ منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پہلے مرحلے میں دس ہزار مکانات مفت دئیے جائینگے۔ بے نظیر بہن بستی اور کم لاگت بے نظیر ہاؤسنگ منصوبے بھی شروع کیے جائینگے۔ سندھ حکومت نے گزشتہ دور کی بے نظیر بہن بستی اسکیم اور ہاوسنگ سیل کے منصوبوں کو بھی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی نواب وسان نے بلاول بھٹو سے ملاقات میں رہائشی منصوبوں کا بتایا تو پارٹی قیادت نے یاد دلایا کہ شفافیت سب سے مقدم  ہونی چاہیے۔ بے نظیر بھٹو ہاوسنگ سیل نے کراچی میں سو ایکڑ زمین حاصل کرلی جہاں دو کمروں کے فلیٹس کی اسکیم شروع کی جائے گی جبکہ خیرپورمیں بھی مزید زمین الاٹ کی جاچکی ہے۔ دو ہزار پلاٹ غریبوں میں مفت دئیے جائیں گے۔ لاڑکانہ بے نظیرآباد، حیدرآباد میں بھی ہاوسنگ منصوبوں کے آغاز کی تجویز ہے۔