Friday, May 17, 2024

سندھ میں زکوٰۃ کے فنڈز میں مبینہ میگا کرپشن سامنے آگئی

سندھ میں زکوٰۃ کے فنڈز میں مبینہ میگا کرپشن سامنے آگئی
May 2, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ میں زکوٰۃ کے فنڈز میں مبینہ میگا کرپشن، سیاسی سفارش پر محکمہ زکوٰۃ سندھ کے ذریعے مستحقین کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل رکوا دیا گیا۔ صوبائی وزیرسہیل سیال نے تردید کردی، کہا بغیر ثبوت کسی پر الزام نہ لگائے جائیں، کسی کی بھی سفارش پر زکوٰۃ تقسیم نہیں کررہے۔

سندھ میں زکوٰۃ کے فنڈز میں بھی مبینہ کرپشن سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق طاقتورمافیا نے مستحقین کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل رکوا دیا۔

سندھ میں ایک لاکھ مستحقین زکوٰۃ گزارہ الاؤنس کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بائیو میٹرک تصدیق کے لئے پچاس لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے بااثر رہنماؤں کی مداخلت پر مستحقین زکوٰۃ کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل ایک سال سے روکا ہوا ہے۔

مستحقین کی بائیومیٹرک تصدیق ہوجاتی تو جعلسازی زکوۃ الاونس وصول کرنے والے پکڑے جاتے۔

صوبائی وزیرسہیل سیال نے الزامات کی تردیدکردی۔ کہا کہ، بغیر ثبوت کسی پر الزامات نہ لگائے جائیں۔ کسی کی بھی سفارش پر زکوٰۃ تقسیم نہیں کر رہے۔

بولے نجی بینک سے معاہدہ ہوا ہے، مستحقین کو بائیومیٹرک کارڈ ملے گا۔ مستحقین براہ راست رقم لے سکیں گے، تھرڈپارٹی کی مداخلت نہیں ہوگی۔

مستحقین زکوٰۃ کو سالانہ چودہ ہزار روپے گزارہ الاونس کی مد میں دئیے جاتے ہیں۔

سندھ میں ایک سال سےمستحقین زکوۃ کو گزارہ الاونس کی مد میں فنڈز کا اجرا نہیں ہوا۔رواں مالی سال میں محکمہ زکوۃ کے پاس مستحقین کے ایک ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں۔