Thursday, May 2, 2024

سندھ میں روزانہ پانچ ہزار ٹیسٹنگ کا اعلان خالی وعدہ ثابت ہوا

سندھ میں روزانہ پانچ ہزار ٹیسٹنگ کا اعلان خالی وعدہ ثابت ہوا
May 5, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں روزانہ پانچ ہزار ٹیسٹنگ کا اعلان خیالی وعدہ ثابت ہوا ، پنجاب نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا دی۔

سندھ نے چھ روز میں روزانہ کی بنیاد پر 32 فیصد ٹیسٹ کم کر دیے جبکہ پنجاب نے ٹیسٹنگ میں سو فیصد تک اضافہ کیا، پیر کے روز پنجاب نے پانچ ہزار تنتالیس کورونا ٹیسٹ کئے، 29 اپریل تک سندھ پنجاب سے زیادہ ٹیسٹ کر رہا تھا ۔

انتیس اپریل کو پنجاب نے 2295 جبکہ سندھ نے 3729 ٹیسٹ کئے ، 30 اپریل کو پنجاب نے 2737 جبکہ سندھ نے 2587 ٹیسٹ کئے ، یکم مئی کو پنجاب نے 3684 ٹیسٹ کئے سندھ نے 3384 ٹیسٹ کئے تین مئی کو پنجاب میں 4232 ٹیسٹ کئے تو سندھ نے ٹیسٹ کم کر 3032 کر دیے ۔

پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی تعداد کی وجہ بھی وائرس کی ٹیسٹنگ میں اضافہ ہے ، سندھ میں کیسز کی تعداد اس وجہ سے کم ہوئی کیونکہ صوبائی حکومت نے ٹیسٹنگ میں ہی کمی کردی۔

بلوچستان کی بات کریں تو محکمہ صحت نے کورونا ٹیسٹنگ کی پالیسی تبدیل کردی ہے، اب صرف واضح علامات والے متاثرین کے ہی ٹیسٹ ہونگے ، فاطمہ جناح اسپتال لیبارٹری  نے  مزید سیمپلز لینے سے انکار کردیا ۔

مشتبہ افراد کے ٹیسٹ گھر میں 14 دن قرنطینہ مکمل ہونے کی صورت میں ہی کئے جائیں گے، فیصلہ محدود ٹیسٹ کی صلاحیت کے باعث کیا گیا۔