Thursday, May 9, 2024

سندھ میں رواں برس ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد آوارہ کتوں کا شکار بنے

سندھ میں رواں برس ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد آوارہ کتوں کا شکار بنے
October 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سمیت سندھ  بھر میں آوارہ کتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، رواں برس  دوران ایک لاکھ سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 16 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے ۔ کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے بچے، بڑے سب ہی پریشان  ہو گئے ، خواتین کا  گھروں سے نکلنا ہوگیا محال ہوگیا۔ گلی محلوں میں گھومتے آوارہ کتے شہریوں  کو کب کاٹ لیں، کچھ پتہ نہیں چلتا  ، شہریوں  کا راستوں سے گزرنا عذاب  بن گیا ۔ محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق اگست تک صوبے میں ایک لاکھ 41 ہزار 500 سے زائد افراد کو کتوں نے کاٹا  جن میں سے  16 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ سرکاری اسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی کا مسئلہ بھی سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے  ، شہریوں نے حکومت کی سنگین غفلت کو آڑے ہاتھوں لیا  اور شکایات کا انبار لگادیا ۔  شہریوں کی شکایات کے جواب میں سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے ویکسین کی کمی نہیں  ، شہریوں کو خود بھی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہر سرکاری اسپتال میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔