Sunday, September 8, 2024

سندھ میں دوسرے صوبوں کی نسبت کم کرپشن ہوتی ہے  : قائم علی شاہ

سندھ میں دوسرے صوبوں کی نسبت کم کرپشن ہوتی ہے  : قائم علی شاہ
August 6, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ میں دوسرے صوبوں کی نسبت کم کرپشن ہوتی ہے ، سندھ حکومت کے خلاف کرپشن کے نام پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ وفاقی ادارے سندھ کو کرپشن کے نام پر ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے وزیر سید قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ کے اجلاس  میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  ایف آئی اے بغیر کسی وجہ کہ کے ایم سی سے فائلیں اٹھا کر لے گئی اور اس بات پر ہم نے ایف آئی اے کی وزیراعظم سے شکایت کی ہے۔ اگر زمینی ریکارڈ کی ایک بھی فائل گم ہوئی تو ذمہ دار ایف آئی اے ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ نیب نے کتنے کیسز کا چالان کیا کتنے افراد سے پلی بارگیننگ کی اور کتنی ریکوریاں کی گئیں ۔ انہوں نے کہا  کہ افسوس کی بات ہے کہ سندھ میں وفاقی ایجنسی نیب اور ایف آئی اے حملہ آور ہےیہ آئین اور قانون کے خلاف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی ، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر ہمارا موقف بالکل اٹل ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طورپر عمل پیرا ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم اور آرمی چیف کے شکر گزار ہیں  کہ ان کی  خصوصی دل چسپی سے کراچی میں امن قائم ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے بار بار میٹنگ کی اور رہنمائی کی الحمداللہ اب کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے۔