Wednesday, April 24, 2024

سندھ میں خاکروب کی نوکری بھی پانچ  لاکھ میں ملتی ہے : پیر پگارا

سندھ میں خاکروب کی نوکری بھی پانچ  لاکھ میں ملتی ہے : پیر پگارا
May 1, 2016
کراچی(92نیوز)حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کہتے ہیں کہ سندھ کے عام آدمی کو پانامہ لیکس کا کچھ پتہ نہیں وہ صرف یہ جانتے ہیں  سندھ میں خاکروب کی نوکری بھی پانچ لاکھ میں ملتی ہے  ذوالفقار مرزا نےکرپشن کو سندھ کے لیے کینسر قرار دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس ہوا ۔ جس میں  سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے  اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پیرپگارا نے کہا کہ پانامہ لیکس کھلے تو جج سیاستدان سمیت دیگربھی زد آئینگے  عام لوگوں کو نہیں پتا کہ پانامہ لیکس کیا ہیں۔ الائنس کے جوشیلے مقرر ذوالفقار بھی خوب گرجے برسے بولے حکمرانوں کی کرپشن  سندھ کے لیے کینسر ہے ۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ قیادت کے خلاف کارروائیاں نہ روکی گئی تو سندھ بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کال دینگے ۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 22 مئی  کو حیدر آباد اور پانچ جون کوکراچی کنوشن کا اعلان کیا ۔