Tuesday, May 7, 2024

سندھ میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل، ڈپٹی کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دفاتر میں آج فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی

سندھ میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل، ڈپٹی کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دفاتر میں آج فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی
June 11, 2015
کراچی (92نیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا۔ آج سے ڈپٹی کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دفاتر میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق جمعرات سے ڈپٹی کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دفاتر میں حلقہ بندیوں کی لسٹیں آویزاں کردی جائیں گی۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات بارہ جون سے تیس جون کے درمیان وصول کئے جائیں گے جبکہ حتمی فہرستیں اٹھائیس جولائی کو شائع کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن نے اعتراضات نمٹانے کےلئے چھ ٹریبونل قائم کردیئے ہیں۔ کراچی میں دو، حیدر آباد، میرپور خاص، سکھراور لاڑکانہ میں ایک ایک ٹریبونل قائم کیا گیا ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد کراچی کے شہری علاقوں میں دو سو تیرا یونین کمیٹیاں، چھ ضلعی میونسپل کارپوریشن اور ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن قائم کی جائیں گی اور دیہی علاقوں پرمشتمل کراچی کی بائیس یونین کاونسلز بنائی جائیں گی جن میں سترا ملیر اور پانچ ضلع غربی میں ہوں گی۔