Saturday, April 20, 2024

سندھ میں جو آنا چاہتا ہے یہاں کے قوانین اپنائے، وزیر اعلیٰ

سندھ میں جو آنا چاہتا ہے یہاں کے قوانین اپنائے، وزیر اعلیٰ
April 16, 2020

سکھر  ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ سندھ میں جو بھی آنا چاہتا ہے وہ یہاں کے قوانین کو اپنائے ،  سماجی دوری بہت ضروری ہے، اس وقت اپنے لوگوں کی صحت اور زندگی کا سوچ رہا ہوں، کوئی تنقید کرے تو کرے ۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سکھر پہنچے ،  صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، مکیش کمار اور امتیاز شیخ کے ہمراہ بنا پروٹوکول شہر کے علاقوں کا دورہ کیا۔

مراد علی شاہ اپنی گاڑی خود چلاتے رہے اور مختلف میڈیکل اسٹورز پر لوگوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کردی ، کہا کہ  لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا، یہ تکلیف ہمیں برداشت کرنا پڑے گی، کوئی وفاقی وزیر مجھ پر تنقید کرتا ہے تو کرتا رہے ،  میں بلا جواز کسی پرتنقید نہیں کرتا  ، اپنے صوبے کے عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے  ہر قدم اٹھاؤں گا۔

کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا سے بچائو کیلئے کاوشوں کو سراہا۔