Friday, May 17, 2024

سندھ میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے، فواد چودھری

سندھ میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے، فواد چودھری
June 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ، سندھ میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، وزیر اعلیٰ سندھ کٹھ پتلیوں کے ذریعے سپریم کورٹ کیخلاف تقریریں کرا رہے ہیں، سپریم کورٹ سندھ میں آرٹیکل 140 اے نافذ کرے۔

انہوں نے کہا، سندھ کو 750 ارب دیئے، پسماندہ علاقوں کو کچھ نہیں مل رہا، اگلی بار سندھ میں حکومت بنائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، شہبازشریف کے پاس اپنی پارٹی کا کنٹرول نہیں، اپوزیشن لیڈر کبھی مریم، کبھی بلاول، کبھی کسی اور کا کندھا استعمال کرتے ہیں۔