Tuesday, May 21, 2024

سندھ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کا معاملہ ، جے آئی ٹی کو چورانوے بینک اکائونٹس کا ڈیٹا مل گیا

سندھ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کا معاملہ ، جے آئی ٹی کو چورانوے بینک اکائونٹس کا ڈیٹا مل گیا
October 13, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے اربوں روپے کا معاملہ کھربوں میں جانے کا خدشہ ظاہر ہو گیا۔ جے آئی ٹی  نے کڑیاں ملاتے ہوئے 94 اکائونٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔ تفتیشی ادارے 94 جعلی اکائونٹ ہولڈرز کے بیانات ریکارڈ کر چکے ہیں۔ بیشتر اکائونٹس میں رقم موجود نہیں تھی اور پہلے ہی ٹرانزیکشن کی جا چکی تھی۔ دوسری جانب ایک اور شہری کا جعلی اکائونٹس سامنے آگیا  جس میں سے اٹھانوے کروڑ سے زائد روپے  نکالے گئے ۔ شہری انتہائی غریب اور مزدوری کرتا ہے۔