Thursday, April 18, 2024

سندھ میں جانوروں کوکوڈ الاٹ کرنے کیلئے ادارہ بنایا جائیگا

سندھ میں جانوروں کوکوڈ الاٹ کرنے کیلئے ادارہ بنایا جائیگا
November 21, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں پاکستان کی انتظامی تاریخ کا منفرد قانون بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ انسانوں کے بعد جانوروں کے لئے نادرا کی طرز کا ادارہ بنایاجائے گا جو جانوروں کو شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ طرز پرکوڈ الاٹ کرئے گا ۔
سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔ جہاں جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائیگا۔ جانوروں کی نقل و حرکت سے پہلے دستاویز لینا ہوگی۔
کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہوگا۔ ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائیگا۔ جانور کے انتقال پر اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا۔
جانوروں کو مزبحہ خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہوگی ۔ لائیو اسٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفیئر اور نیوٹریشن پر کام کریگی ۔ قصابوں کی تربیت اور انکی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔