Friday, April 26, 2024

سندھ میں تیس اپریل کے بعد مسافر بسوں کی آمد وروانگی پر مکمل پابندی

سندھ میں تیس اپریل کے بعد مسافر بسوں کی آمد وروانگی پر مکمل پابندی
April 29, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ میں تیس اپریل کے بعد مسافر بسوں کی آمد اور روانگی پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق اسلام آباد، گلگت اور دیگر صوبوں کیلئے مسافر بسوں کا آپریشن کل تک جاری رہے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایات کے مطابق مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں، بین الصوبائی اور صوبے کے اندر سفر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

حکم نامہ کے مطابق مسافر بسز کو چیک پوسٹوں پر بھی روکا جائے، تیس اپریل کے بعد ممکنہ طور پر سندھ سے مسافر بسوں دیگر صوبوں میں داخل ہونے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں، کراچی میں حالات خراب ہونے سے پورا ملک لپیٹ میں آئے گا۔ خبردار کرتے ہوئے کہا، کورونا کیسز کی شرح بڑھنے پر لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ، عوام کی زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں، معیشت کی قربانی دینا ہوگی۔ مزید کہا کہ، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بائیس فیصد سے بڑھ گئی۔