Friday, May 10, 2024

سندھ میں تمام بچوں کیلئے پولیوسے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار

سندھ میں تمام بچوں کیلئے پولیوسے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار
February 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں تمام بچوں کیلئے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ، تمام اسکولوں مین ہر بچے کو  پولیو ویکسین لازمی دی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت   انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے ہر بچے کیلئے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دے دی ۔ویکسین سے انکار کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیاکہ گزشتہ برس کراچی میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا ، یہ بھی بتایاکہ سہراب گوٹھ، مچھرکالونی، خمیسو گوٹھ میں پولیو وائرس موجود ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ  محمد خان کالونی، اورنگی نالہ، ہجرت کالونی میں بھی وائرس پائے گئے ہیں ،  پولیو ویکسی نیشن کے دوران  88 ہزار 472 بچے گھروں پر نہیں تھے جبکہ  86 ہزار 683 بچوں کے والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیاتھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ ہر  ہفتے پولیو کے خاتمے سے متعلق رپورٹ لیں ، یہ بھی کہاکہ انسداد پولیو مہم کیلئے نئے بھرتی کئے گئے افراد کی فوری تربیت کی جائے۔