Saturday, May 18, 2024

سندھ میں ترقیاتی کاموں کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

سندھ میں ترقیاتی کاموں کی رپورٹ منظر عام پر آگئی
November 14, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں ترقی کتنی ہوئی منصوبے کونسے اورکب مکمل ہوئے ۔ جیالی سرکار کے دعووں کی تحریری رپورٹ سامنے آگئی ۔ 12-2011 کی ایک ہزار اسکیمیں شروع نہیں ہوسکیں ۔ 29 اضلاع میں محکمہ تعلیم کے 900 منصوبوں کی بھی کچھ خبر نہیں ۔
سندھ اسمبلی کو بتایا گیا کہ مالی سال 12-2011 میں صرف 436 سکیمیں مکمل ہوسکیں ۔ 1097 پانچ سال سے نامکمل ہیں ۔ 198 جیالے ترقیاتی منصوبے تو شروع ہی نہیں ہوئے ۔
ایوان میں محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کا جواب پیش ہوا تو اپوزیشن ارکان ہی نہیں خود حکومتی بینچز پر بھی سنا ٹا چھا گیا ۔ بتایا گیا کہ مالی سال 13-2012 کے بجٹ میں شامل 890 سکیمیں شروع ہی نہیں ہوئیں جبکہ صرف 168 ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ۔
وزیرمنصوبہ بندی وترقیات میرہزار بجارانی نے تسلیم کیا کہ فنڈز اور انتظامی اہلیت کے فقدان پر منصوبے شروع ہی نہیں ہوئے ۔
سندھ میں شعبے تعلیم کی پتلی حالت کے اعداد وشمار بھی خود سرکار نے بتائے ۔ سکھر میں تعلیمی اداروں کی تعمیر وتوسیع کی 208 اسکیمیں پانچ سال سے شروع ہی نہیں ہوئیں ۔ لاڑکانہ میں تعلیم کے محکمے کے 54 منصوبے بجٹ میں موجود مگر 2012 سے شروع نہیں ہوئے۔