Saturday, April 27, 2024

سندھ میں بھی کورونا کیسز میں اضافے پر مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن پر غور

سندھ میں بھی کورونا کیسز میں اضافے پر مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن پر غور
June 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں بھی کورونا کیسز میں اضافے پر مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن پر غور ہونے لگا۔ سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعد صوبائی حکومت نے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا۔ کراچی کے 6 اضلاع میں 15 سے زائد ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی ہو گئی۔ سکھر، گھوٹکی، خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں بھی ہاٹ اسپاٹ ایریاز موجود ہیں جہاں سے کورونا کیسز نکل رہے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا وفاقی حکومت کے فیصلوں سے عوام کنفیوژن کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت انتظامی معاملات میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ کورونا سے صحت مند افراد پلازمہ عطیہ کرکے دوسروں کی جان بچائیں۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے کابینہ ارکان کے ساتھ مشاورت کی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہو گا۔