Saturday, April 27, 2024

سندھ میں بچے کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں ، چیئرمین نیب

سندھ میں بچے کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں ، چیئرمین نیب
November 19, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا سندھ میں بچے کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں، اسپتالوں میں ایک بیڈ پر تین تین مریض ہیں۔ چیئرمین نیب نے نام لیے بغیر سندھ حکومت اور علاج کیلئے لندن جانے والوں پر بھی تنقید کر دی۔ جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے الزام تراشی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ اپنے خطاب میں کہا پکڑے جانے والوں کے محلات دیکھیں۔ باتھ روم دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ کیا اس میں نہاتے ہیں یا سوتے ہیں؟اسٹیٹ بینک کی مشینیں نوٹ گنتے گنتے بے کار ہو گئیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کیا آپ سے یہ نہ پوچھا جائے سو ارب ڈالر کا قرضہ کہاں گیا ؟ دشنام طرازیاں کرنے کی بجائے پلی بارگین کریں اور جہاں مرضی جائیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید کہا سندھ میں کتوں کے کاٹنے سے لوگ مررہے ہیں، ایک طرف اسپتالوں میں ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہیں۔ دوسری طرف زکام بھی ہو تو علاج لندن میں کراتے ہیں، کیا باقی انسان نہیں؟ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا یہاں بڑے بڑے چھکے مارے گئے، کسی نے گگلی پھینکی، کرکٹ میں بھی کوئی چیز شفاف نہیں، سری لنکن ٹیم آرہی ہے ابھی کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے۔ چیئرمین نیب نے کہا کسی کو گرفتار کریں تو کہا جاتا ہے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔