Tuesday, April 16, 2024

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ
November 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ سندھ حکومت نے نیا قانون لانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی۔ حافظ نعیم الرحمان نے مؤقف اپنایا الیکشن کمیشن سندھ حکومت کو پابند کرے اور ان سے ٹائم لائن مانگے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نعیم الرحمن کا الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا ٹاک میں کہنا تھا سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات ہونے چاھیے لیکن سندھ حکومت نے سب کچھ اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات لولے لنگڑے نہیں کرانے دینگے۔ سندھ حکومت نے حلقہ بلدیاں نہ کیں اور بلدیاتی انتخابات نہ کرائے تو پھر ہر فورم پر اواز اٹھائیں گے۔