Friday, March 29, 2024

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
July 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ محکمہ بلدیات نے مراسلے کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ بلدیاتی کونسلز میں نشستوں کی تعداد بتا سکتے ہیں نہ حلقہ بندیوں پر کوئی پیشرفت ہو سکتی ہے ۔ وجہ مردم شماری کے عبوری نتائج ہیں ۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کہتے ہیں نئے بلدیاتی قانون پر کام جاری ہے۔ قانون کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری نتائج کا مشترکہ مفادات کونسل سے منظور کرانا ضروری ہے جبکہ ملک میں چھٹی قومی مردم شماری کے حتمی نتائج کا اجرا ہی نہیں ہوسکا ہے اور اس کے بغیر  نا حلقہ بندی ممکن  ہے اور نہ ہی بلدیاتی الیکشن کا بروقت انعقاد۔ پیپلزپارٹی کے مطابق سندھ میں مجوزہ بلدیاتی قانون میں میئرز کے انتظامی اور مالی اختیارات میں اضافہ کرینگے۔