Thursday, March 28, 2024

سندھ میں بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد ہونگے ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد ہونگے ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
September 13, 2020
 سیہون شریف (92 نیوز) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا سندھ میں بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد ہونگے۔ حلقہ بندیوں سے پہلے سی سی آئی نے مردم شماری کی منظوری دینا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سبزواری ہاؤس آمد ہوئی۔ سبزواری ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی سید صدر آصف علی شاہ سے انکی چچی کے انتقال پر تعزیت کیا۔ سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو میں کہا اس وقت 1998 کی منظور کردہ مردم شماری ہے،اس پر انتخابات نہیں ہو سکتے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا بلاول بھٹو نے ٹنڈو باگو بدین میں جو کچھ کہا وہ حالات کا پورا جائزہ لینے کے بعد کہا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کی حالت زار دیکھنے اور وزیر اعظم کو اپیل کے باوجود خاطر خواہ جواب نہ ملنے پر بلاول نے یہ موقف اختیار کیا۔ ویسے بھی آپ دیکھ رہے ہیں کہ جو وعدے کیے جاتے ہیں وہ پورے نہیں ہوتے۔ این ایف سی پر بھی وزیر اعظم صاحب نے ہمارا حصہ مانتے ہوئے وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔ وزیراعلی سندھ بولے کراچی پیکج کی تفصیل بہت  لمبی ہے، اس میں کچھ منصوبے پہلے سے اور کچھ نئے منصوبے بھی شامل ہیں۔ ہماری مکمل کوشش ہے ہم ساتھ مل کر یہ سارے منصوبے مکمل کریں۔ انہوں نے مزید کہا وہ لاہور موٹروے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ واقعے میں غیرانسانی سلوک اور بے حسی کا ثبوت دیا گیا جو افسوسناک ہے۔