Sunday, May 19, 2024

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں مزید دو ماہ کی تاخیر

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں مزید دو ماہ کی تاخیر
December 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں مزید دو ماہ کی تاخیر آ گئی۔ مارچ میں بھی لوکل گورنمنٹ کے الیکشن ممکن نہیں۔

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کب ہونگے اس حوالے سے حتمی  تاریخ کا  تعین فی الحال  نہ ہو سکا تاہم انتخابات کیلئے  حلقہ  بندیوں کا آغاز31  دسمبر سے ہو گا جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے 14 جنوری تک ضروری انتظامی امور نمٹائے جائیں گے جبکہ یونین کونسلز ، یونین کمیٹیز اور وارڈز کی حلقہ بندی کی ابتدائی فہرست 15 فروری کو جاری ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 4 مارچ تک شہری بلدیاتی حلقہ بندی پر اعتراض جمع کرایا جا سکے  گا۔ بلدیاتی حلقہ بندی کی حتمی فہرست 24 مارچ کو جاری ہو گی۔