Friday, April 19, 2024

سندھ میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل کے حملے کے خدشات بڑھ گئے

سندھ میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل کے حملے کے خدشات بڑھ گئے
July 19, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل کے حملے کے خدشات بڑھ گئے ۔ سندھ کے صحرائی علاقوں میں ٹڈی دل کی افزائش شروع ہو گئی۔ سندھ میں مون سون کا سیزن شروع ہوتے ہی جہاں ایک طرف نکاسی آب کا مسئلہ ہے  تو وہیں ٹڈی دل کے حملوں کا بھی خدشہ بڑھ گیا۔ صوبے کے صحرائی علاقوں میں ٹڈی دل کی افزائش شروع ہو گئی ۔ صوبائی وزیر زراعت نے ٹدیوں کے نئے حملے کا امکان ظاہر کر دیا ۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے رواں سال ٹڈیوں کے زیادہ حملوں اور نقصانات کا خدشہ ہے جبکہ ایران اور دیگر ملکوں سے ٹڈیوں کی ایک اور فورس ابھی آئے گی ۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاقی حکومت ٹڈیوں کے خطرے کے مطابق کام نہیں کر رہی جبکہ سندھ حکومت اپنے طور پر صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔