Tuesday, May 21, 2024

سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونیوالے حکومتی امداد سے محروم

سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونیوالے حکومتی امداد سے محروم
September 16, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے لاکھوں خاندان صوبائی حکومت کی امداد سے محروم ،  پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان بھی مستحقین کے بجائے سیاسی بنیادوں پرتقسیم کیا جانے لگا ، عمرکوٹ کے 6 لاکھ متاثرین کیلئے صرف 18ہزار راشن بیگز دئیے گئے ۔ بارشوں سے آفت زدہ سندھ میں انتظامی اہلیت کا بھی بحران  ، سیلاب اور طوفانی بارشوں کے متاثرین بے یارو مدد گار  ، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع میں 16 لاکھ متاثرہ افراد سے  بھی  امداد کے نام پر بھی غریبوں سے ہاتھ کیا جانے لگا ۔ متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ لوگ بے گھر ہوئے، لیکن سندھ حکومت نے صرف 36 ریلیف کیمپ قائم کئے  ، بدین اور سانگھڑ میں بھی متاثرہ سندھ واسیوں کی اذیت کم نہ ہوئی، اور سندھ حکومت نے امتحان میں ڈال دیا ۔ بارشوں سے متاثر بے گھر خاندانوں کو مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کے حملوں کا بھی سامنا ہے لیکن مچھر دانیاں تک فراہم نہیں کی گئیں  ، حد تو یہ ہے کہ مبینہ طور پر غلط اور جعلی اعدادوشمار جاری کرکے پی ڈی ایم اے حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ بھیج رہی ہے ۔