Friday, April 19, 2024

سندھ میں بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سندھ میں بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
September 13, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ہو گیا۔ بارش کا نیا سسٹم صوبے میں آج سے داخل ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ اور شہید بینظیرآباد میں آج اور کل بارش ہو سکتی ہے۔ میرپورخاص، دادو، سکھر، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے شہروں میں آج اور کل ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔