Friday, April 26, 2024

سندھ میں باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج

سندھ میں باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج
April 19, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج بن گئیں ۔ ارکان نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔ فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور وزیر اعلی سندھ کے دور کو کرپشن زدہ قرار دے دیا ۔ نصرت سحر عباسی نے کہا پیسے دینے والے کو باردانہ مل رہا ہے ، گندم کے کاشتکاروں کو 5 سال سے حق نہیں مل رہا ، غریب اور حالات سے پریشان کاشتکار فصلیں جلانے پر مجبور ہو گئے ۔ نصرت سحرعباسی نے بلاول بھٹو پر بھی شدید تنقید کی اور کہا سندھ کے غریبوں کیلئے ٹوئٹ کیوں نہیں کی ۔ اپوزیشن ارکان نے کہا باردانہ کی تقسیم کیلئے جیالوں کو نوازا جا رہا ہے ۔