Wednesday, April 24, 2024

سندھ میں بااثر قیدیوں کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر نیب نے تحقیقات شروع کر دیں

سندھ میں بااثر قیدیوں کی پیرول پر رہائی  کے معاملے پر نیب نے تحقیقات شروع کر دیں
October 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں بااثر قیدیوں کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر نیب نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں ، محکمہ داخلہ سندھ نے 23 بااثر قیدیوں کی فہرست نیب کو ارسال کردی ۔ سندھ میں بااثر قیدیوں کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر نیب حرکت میں آگیا،قیدیوں کو رہائی کیسے ملی ، تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کی فہرست نیب کو ارسال کردی  ، کرپشن سمیت دیگر کیس کے 23 بااثر قیدیوں کو رہائی ملی ۔ سندھ کے 4 سابق سیکرٹریز داخلہ نے بااثر قیدیوں کو پیرول دیا  ، جن میں سے قاضی شاہد پرویز کیخلاف نیب انکوائری چل رہی ہے  ، دیگر سیکریٹزداخلہ میں ہارون خان، جمال مصطفیٰ اور شکیل منگنیجو شامل ہیں ۔ بااثر قیدیوں میں حسین لوائی، انعام اکبر، منصور راجپوت، ممتازکلہوڑو سمیت دیگر شامل ہیں ۔ حسین لوائی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں جبکہ انعام اکبر اور منصور راجپوت محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن کیس میں گرفتار ہیں ۔