Sunday, May 19, 2024

سندھ میں ایچ آئی وی وائرس 14 معصوم زندگیاں کھا گیا

سندھ میں ایچ آئی وی وائرس 14 معصوم زندگیاں کھا گیا
May 31, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں ایچ آئی وی وائرس 14 معصوم زندگیاں کھا گیا۔ عالمی ماہرین نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ رتودیرو میں ایچ آئی وی وائرس کا شکار ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔ پانچ سالہ مزمل کی ہلاکت کے ساتھ ہی ایڈز کے باعث جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ رتو ڈیرو کے سرکاری اسپتال میں اسکریننگ کا عمل آج بھی جاری رہا۔ مزید پانچ افراد موذی مرض کا شکار نکلے۔ عالمی ماہرین نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ 12 رکنی ٹیم نے چار حصوں میں تقسیم ہو کر تحصیل اسپتال رتو ڈیرو اور کچھ دیہات کا دورہ کیا۔ ٹیم نے اسکریننگ کے عمل پر تحفظات کا اظہار بھی کیا کیونکہ پہلے ٹیسٹ میں ایچ آئی وی پازیٹو آنے والے بیشتر مریض دوبارہ ٹیسٹ کیلئے نہیں آئے۔ مٹیاری میں بھی ایچ آئی وی اسکریننگ کا عمل شروع ہو گیا۔ ضلع میں 6 کیس ظاہر ہونے کے بعد عدالتی احکامات پر محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں نے اسکریننگ شروع کر دی تاہم سرکاری طور پر اسکریننگ کٹس تاحال نہیں پہنچ سکیں۔