Friday, April 26, 2024

سندھ میں ایسے ہسپتال بھی ہیں جہاں بی پی چیک نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس پاکستان

سندھ میں ایسے ہسپتال بھی ہیں جہاں بی پی چیک نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس پاکستان
December 23, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان نے سندھ میں اسپتالوں کی ابتر صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا ۔ چیف جسٹس کہتے ہیں ایسے اسپتال بھی ہیں جہاں ڈاکٹرز بلڈ پریشر بھی چیک نہیں کرسکتا ۔ یک کرنا نہیں آتا، اسپتالوں سے متعلق حلف نامے داخل کرایا جائے۔۔
چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت سے استفسار کیا سندھ میں پی ایم ڈی سی سے الحاق شدہ کتنے تعلیمی ادارے ہیں ۔ سیکریٹری صحت نے بتایا کہ سندھ میں کل 53 میڈیکل کالجز ہیں جن میں 15 نجی تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کالجز 15، 15 لاکھ روپے لے رہے ہیں۔ ایک اسٹینو کا بھی حق ہے کہ اس کا بیٹا ڈاکٹر بنے۔ ہم سکھر اور ٹھٹھہ بھی جائیں گے ،جہاں ڈاکٹر بلڈ پریشر تک چیک نہیں کرسکتا ۔
عدالت نے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز کی تفصیلات طلب کرلی ۔