Friday, May 3, 2024

سندھ میں ایس او پیز کے ساتھ مویشی منڈی لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

سندھ میں ایس او پیز کے ساتھ مویشی منڈی لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ
June 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) عید قرباں پر سندھ میں ایس او پیز کے ساتھ مویشی منڈی لگائی جائیں گی ۔ صوبائی حکومت نے اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ بلدیات سندھ نے مویشی منڈیوں کیلئے ایس اوپیز تیار کر لیں۔ تمام ٹائون، میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہو گی۔ مویشی منڈی میں خریداروں کیلئے الگ لین مختص کی جائے گی اور بیوپاریوں کے لیے دو الگ لینز بنائی جائیں گی جبکہ خریدوفروخت کے دوران 3 سے 6 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا اور منڈی میں آنے والے افراد کیلئے ماسک کا استعمال لازم ہو گا۔