Thursday, March 28, 2024

سندھ میں اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہونے کا امکان

سندھ میں اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہونے کا امکان
May 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہونے کا امکان ہے تاہم بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی برقرار رہے گی، شاپنگ پلازوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھانے پر غور شروع ہوگیا، تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بدستور بند رہیں گے۔

سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی تیاریاں، اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہونے کا امکان ہے  تاہم  بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرپابندی رہے گی، شاپنگ پلازوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھانے پر غور شروع ہوگیا۔

سندھ میں تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بدستور بند رہیں گے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تجاویز اور سفارشات کل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دیں گے تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے وارننگ دی ہے کہ اسکولز کھولے گئے تو کارروائی ہوگی، صوبے میں پہلی سے بارہویں تک بچوں کو پاس یا فیل کی تفریق کے بغیر ترقی دی جائے گی، بورڈ امتحانات میں3فیصد اضافی مارکس ملیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن میں سختی اور دکانوں کی بندش کی تردید کردی،کہتے ہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد حکومت تمام فیصلوں کا خود اعلان کرے گی۔