Thursday, April 25, 2024

سندھ میں امیدواروں نے ووٹوں کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دیئے

سندھ میں امیدواروں نے ووٹوں کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دیئے
June 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں امیر امیدواروں  کی شاہانہ انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ، شرجیل میمن کی انتخابی مہم کے لئے لاکھوں روپے کی لگژری گاڑیاں تیارکر لی گئیں۔ سندھ میں امیدواروں نے ووٹرز کو متاثر کرنے کے لئے تجوریوں کے منہ کھول دئیے ، کرپشن کیس میں گرفتار شرجیل میمن نے انتخابی مہم لئے لاکھوں روپے لگژری گاڑیاں تیار کر لیں۔پیپلزپارٹی کے امیدوار شرجیل میمن نے 30سے زائد مہنگی گاڑیاں ایک ماہ کے کرائے پر حاصل کرلیں گاڑیوں پر لگے پوسٹرز میں  شرجیل میمن کو ووٹ دینے کی اپیل پر مبنی تصاویر آویزاں ہیں ۔ تمام گاڑیوں کو ایک ہی جیسے رنگ میں رنگا ہے ،  شرجیل میمن سندھ اسمبلی کے حلقےپی ایس 93 سے امیدوار ہیں۔ شرجیل میمن پانچ ارب 76کروڑ روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار ہیں۔