Thursday, March 28, 2024

سندھ میں اسکولوں کیلئے فرنیچر خریدنے کا فیصلہ

سندھ میں اسکولوں کیلئے فرنیچر خریدنے کا فیصلہ
September 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں سرکاری خزانے کو 3 ارب روپے کا ٹیکہ لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ صوبے میں اسکولوں کیلئے فرنیچر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

6500 روپے کی بولی لگنے والے اسکول ڈیسک کو 29 ہزار روپے میں خریدنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ اسکول فرنیچر کی خریداری میں میگا اسکینڈل پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلی مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔

بتایا جا رہا ہے محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کی فرنیچر کی خریداری کے لئے پانچ ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 320فیصد اضافی قیمت پر ایک اسکول ڈیسک خریدی جائے گی۔ 2019میں اس ڈیسک کی قیمت  6500 روپے تھی۔ اب دو ہزار اکیس میں مافیا پھر سرگرم ہے اور بااثر سیاسی شخصیات اسکول فرنیچر کی خریداری میں تین ارب روپے کا ٹیکہ لگانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ وزیر تعلیم کہتے ہیں یہ معاملہ مجھ سے پہلے کا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلی مرادعلی شاہ کو خط کے ذریعے کرپشن کے میگا اسکینڈل کو روکنے کی درخواست کی ہے۔