Tuesday, May 21, 2024

سندھ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے کیسز التوا کا شکار

سندھ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے کیسز التوا کا شکار
January 20, 2020
کراچی ( 92 نیوز)  سندھ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کےکیسز التوا کا شکار ہیں ، سابق سیکریٹری بلدیات،ثقافت ثاقب سومرو کو تاحال ملازمت سےفارغ نہیں کیاگیا۔ گریڈ 20کےافسر ثاقب سومرو چار سال قبل خفیہ طور پر ملک سے چلے  گئے تھے ، ثاقب سومرو پر سندھ فیسٹول سمیت بلدیات میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کےالزامات ہیں  مگر سندھ حکومت نے چار سالوں میں ثاقب سومرو کےخلاف رسمی کارروائی پر اکتفا کیا۔ ثاقب سومرو کو 2015سے کئی برسوں تک ایکس پاکستان لیو دی جاتی رہی  ، ثاقب سومرو کو اب شخصی حاضری کےلیےنوٹس جاری کیا گیا ہےک ۔ سابق ڈی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا بھی تاحال بیرون ملک مقیم ہیں ، منظور قادر کاکا پر بھی مالی وانتظامی بدعنوانی اور دیگرسنگین الزامات ہیں  ۔ کراچی آپریشن کےآغاز پر منظور قادر کاکا ملک چھوڑ گئےتھے۔