Tuesday, May 21, 2024

سندھ میں  آوارہ کتے تلف کرنیکا منصوبہ تیار

سندھ میں  آوارہ کتے تلف کرنیکا منصوبہ تیار
October 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے  واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، صوبے بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار  سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں کتوں کے کاٹنے سے اموات کےبعد سندھ حکومت نے آوارہ کتے تلف کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ، سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کے مطابق  آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے ڈی ایم سیز کو فنڈز دے رہےہیں۔ روشن علی شیخ نے بتایا کہ صرف کراچی میں آوارہ کتوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے ، جدید طریقہ کار سے کتوں کی افزائش روکی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے گا ، جب کہ دوسرے مرحلے میں ان کی افزائش نسل روکنے کیلئے ویکسینز لگائی جائیں گی ۔