Saturday, May 18, 2024

سندھ میں آوارہ کتوں کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں میں بیان بازی

سندھ میں آوارہ کتوں کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں میں بیان بازی
November 15, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ میں آوارہ کتوں کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں کے درمیان بیان بازی بھی شروع ہوگئی، فیصل واوڈا، فردوس شمیم نقوی اور خرم شیرزمان نے سندھ حکومت کو نشانے پر رکھ لیا، مرتضیٰ وہاب نے وفاق کو ذمہ دار ٹھہرادیا۔ سندھ میں کتے دندناتے پھر رہے ہیں اور سیاستدانوں کو پڑی ہے بیان بازی کی، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تو حکومتی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وفاق پر الزامات لگادیئے فیصل واؤڈا اور فردوس شمیم نقوی اسپتال میں زخمی بچے حسنین کی عیادت  کے بعد سندھ حکومت پر برس پڑے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کسی وفاقی ادارے نے بچے کی خبر نہیں لی، قومی ادارہ صحت کو ویکسین کیلئے متعدد خطوط لکھے تاہم درکار تعداد میں اینٹی ریبیز ویکسین وفاقی حکومت نے نہیں دی ایک طرف چھ سال کا معصوم بچہ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے اسپتال میں تڑپ رہا ہے تو دوسری طرف حکومت اور اپوزیشن دست و گریباں نظرآتے ہیں، کیا بہتر نہیں ہوتا کہ معاملے پر سر جوڑ کر بیٹھا جاتا۔