Friday, March 29, 2024

سندھ میں 9 روزہ پابندیوں کے بعد کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بحال

سندھ میں 9 روزہ پابندیوں کے بعد کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بحال
August 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں 9 روزہ پابندیوں کے بعد کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق چل پڑی۔ کاروباری اوقات کار رات آٹھ بجے تک ہوں گے۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کی شدت برقرار رہی، اکتیس جولائی کو 15 فیصد شرح کے ساتھ بائیس سو کیسز رپورٹ ہوئے، آٹھ اگست کو بھی مثبت شرح 9 اعشاریہ تین نو فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہزار 127 کیسز سامنے آئے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کے باوجود لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا، سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مارکیٹیں اور دکانیں کھل گئیں،صوبہ بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات آٹھ بجے تک ہوں گی۔ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی بھی اجازت دیدی گئی، انٹر کے بقیہ پرچے دس اگست سے لئے جائیں گے۔