Thursday, May 2, 2024

سندھ میں 35 سال بعد منی بس کے روٹ پرمٹ پر پابندی ختم

سندھ میں 35 سال بعد منی بس کے روٹ پرمٹ پر پابندی ختم
December 15, 2020

کراچی (92 نیوز) سندھ میں 35 سال بعد منی بس کے روٹ پرمٹ پر پابندی ختم کر دی گئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے منی بس کو روٹ پرمٹ کے اجرا کی منظوری دے دی۔ 26 نشستوں والی منی بسوں کو مختلف روٹس کیلئے پرمٹ کا اجرا کیا جائے گا۔

کراچی میں نوے کی دہائی میں خونی ٹریفک حادثے کے بعد منی بسوں کے لئے روٹ پرمٹ کا اجرا بند کر دیا گیا تھا۔ نجی شعبے کی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حوصلہ افزائی کے لئے پابندی ہٹائی گئی۔ وزیراعلی کی منظوری سے روٹ پرمٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔