Friday, April 19, 2024

سندھ میں 25 سے زائد نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل ‏

سندھ میں 25 سے زائد نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل ‏
March 2, 2020
کراچی ( 92 نیوز)  سندھ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،  سندھ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 25 سے زائد نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔ کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت کے مزید اقدامات کرتے ہوئے  صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بندکر دیے تھے ، تعلیمی ادارے ہفتہ وار چھٹیوں 16مارچ سے دوبارہ کھلیں گے۔ احکامات کے بعد شہر میں سرکاری و نجی اسکول کالجز بند ہیں  تا ہم ملیر، گرین ٹاون، لیاری، لانڈھی، کورنگی، گلشن حدید سمیت دیگر علاقوں میں کچھ نجی اسکولز کھلے رہے ، احکامات کی خلاف وزری کرنے والے اسکولوں کے خلاف ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے فوری ایکشن لیا  اور 25 سے زائد اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی ۔ جامعہ کراچی، اردو یونیورسٹی، ڈاو میڈیکل یونیورسٹی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں تمام امتحانات ملتوی کر دئے گئے۔ دو نجی جامعات نے بھی سندھ حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیادونوں یونیورسٹیوں میں معمول کے مطابق تدریسی عمل آج بھی جاری رہا۔