Wednesday, April 24, 2024

سندھ میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 38 اموات ریکارڈ

سندھ میں 24 گھنٹے میں  کورونا وائرس سے 38 اموات ریکارڈ
May 30, 2020

کراچی (  92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، 24گھنٹوں میں کوروناسے سب سے زیادہ38اموات ریکارڈ کی گئیں ،  سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 465ہوگئی ہے ۔

سندھ میں کورونا  وائرس کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے لگا ، مہلک وبا سے آج مزید 38 افرادانتقال کر گئے جو کہ ایک روز کے دوران کورونا  کے باعث انتقال کر جانے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر اب تک 465 افرادکورونا سے انتقال  کرچکے ہیں  ۔

کورونا  وائرس  سے متعلق  اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے  بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1247 نئے کیسز   سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ستائیس ہزار تین سو سات ہوگئی ہے ، جبکہ پانچ سو بائیس مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا  کہ  تین سو دس مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس کے 68 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا  ہےکہ عوام کو محتاط رہنا ہوگا ، بصورت دیگر صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔