Saturday, May 11, 2024

سندھ میں 21 ستمبر سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ مؤخر

سندھ میں 21 ستمبر سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ مؤخر
September 18, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے 21 ستمبر سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے تعلیمی اداروں میں بہت سی کوتائیاں نظر آئیں۔ سعید غنی کا کہنا ہے بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، اگلے مرحلے میں چھٹی تا آٹھویں کلاسز نہیں کھولیں گے، صورتحال بہتر ہوئی تو 28 ستمبر کو مڈل کلاسز بلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نجی اسکولز نے بہتر انتظام کیا ہے۔ سرکاری کالجز میں ایس اوپیز پر عمل درآمد اطمینان بخش نہیں سرکاری اسکولز میں بھی صورتحال بہتر نہیں تھی۔ وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ جب تک بچوں کےحوالے سےاحتیاط نہیں کرینگے تو ایس اوپیز پر کیسے عمل ہوگا، والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے، اس صورتحال پر وزیراعلی سندھ کو اعتماد میں لیا ہے۔ تمام نجی وسرکاری اسکولز میں مفت کورونا ٹیسٹ کرا رہے ہیں۔ 14544 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تین ہزار 636 کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آچکی ہیں۔ 89 افراد میں کورونا پازیٹو کی تصدیق ہوچکی، یہ حوصلہ افزا صورتحال نہیں ہے۔